LIVE

شادی کے 2 ماہ بعد ہی شوہر نے نئی نویلی دُلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

فائل فوٹو

شادی کے دو ماہ بعد ہی شوہر نے بیوی کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چیمبور اور گووندی کے درمیان پیش آیا جس میں شوہر نے اپنی 26 سالہ بیوی کو چلتی ٹرین سے دھکا دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ 31 سالہ ملزم نے لڑکی سے دو ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی اور دونوں مزدوری کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم اپنی پہلی بیوی سے 7 سالہ بیٹی کے ہمراہ سفر کررہا تھا اور اس دوران اس کی دوسری بیوی ٹرین کے دروازے پر کھڑی تھی کہ اچانک اس نے بیوی کو ٹرین سے دھکا دیا جس سے وہ تیز رفتاری سے دوڑتی ہوئی ٹرین سے ریلوے ٹریک پر جاگری۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جب ٹرین اسٹیشن پر رکی تو اس میں سوار مسافروں نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں خاتون شدید زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق واقعے پر خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ اب تک ملزم نے واقعے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔