LIVE

سام سنگ نے سب سے سستا 5G اسمارٹ فون متعارف کروا دیا

ویب ڈیسک,ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

فوٹو: فائل

سام سنگ کی جانب سے اب تک کا سب سے سستا 5G گیلگسی اے 32 متعارف کروا دیا گیا ہے۔

متعارف کروایا گیا اسمارٹ فون اوپری طرف سے کم اور نچلی جانب سے زیادہ کناروں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، 5Gگیلگسی اے 32 میں سیلفی کیمرے کے لیے علیحدہ نوچ (notch) جبکہ فون کے پچھلے حصے میں 4 کیمرے موجود ہیں۔

سام سنگ کا نیا فون 2 ریم، اسٹوریج کنفیگریشن کے ساتھ چار مختلف رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔

نئے فون کی قیمت 64 جی بی کے ساتھ 279 یورو (پاکستانی 54 ہزار سے زائد) اور 128 128 جی بی کے ساتھ 299 یورو (58 ہزار سے زائد ) میں متعارف کروایا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اب تک فون کی مناسب کنفیگریشن شیئر نہیں کی گئی ہیں تاہم جاری اعلامیے میں اسمارٹ فون  میں موجود 3 ریم ماڈل - 4 GB ، 6 GB ، اور 8 GB کا ذکر کیا گیا ہے۔

 کمپنی کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی اے 32 5G چار مختلف رنگوں (خوبصورت سیاہ، خوبصورت بلیو، خوبصورت وائلیٹ اور بہترین سفید رنگ) کے ہمراہ  یورپین مارکیٹس میں 12 فروری کو پیش کیا جائے گا۔

تاہم کمپنی کی جانب سے فون کی بین الاقوامی دستیابی کے بارے میں بھی اب  تک کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی ہے۔