LIVE

فضل الرحمان عالم دین ہیں، اسلام کی طرف دیکھیں اسلام آباد کی طرف نہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ پاکستان کی سیاست بند گلی کی بجائے اب میدان میں آگئی ہے۔

 آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان عالم دین ہیں، وہ اسلام کی طرف دیکھیں، اسلام آباد کی طرف نہیں، ایسے نعرے نہ لگائیں جو اشتعال پھیلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرے گی۔

اس موقع پر وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ سپریم کورٹ فیض آباد دھرنے میں کہہ چکی ہے ہرجگہ احتجاج اور دھرنا نہیں ہوسکتا، قانون کے دائرے میں رہ کر ریاست آپ کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔