LIVE

خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال

جواد ملک
January 14, 2021
 

گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے راحت فتح علی خان کو دوبارہ نوٹس ارسال کردیا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق راحت فتح علی خان کو 15جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ابتدائی نوٹس کے بعد راحت فتح علی خان ایف بی آر کو مطمئن نہیں کرسکے تھے۔

ذرائع کے مطابق خفیہ بینک اکاؤنٹس سے متعلق دوبارہ جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دے گئی ہے، انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نےراحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس کا پتہ لگایا تھا، ان لینڈ ریونیو ٹیم نے ٹیکس آفس کو تفصیلات بھجوائی تھیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس نے گوشواروں میں خفیہ اکاؤنٹس کوظاہر نہیں کیاتھا۔