LIVE

گلوکار فرحان سعید باہمت خواتین پولیو ورکرز کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

فائل فوٹو

پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید پولیو ورکرز کی محنت اور لگن سے متاثر ہوگئے اور ان کی تعریف کیے بغیر رک نہ سکے۔

حال ہی میں گلوکار فرحان سعید نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خواتین پولیو ورکرز کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے آزاد کشمر سے تعلق رکھنے والی خواتین پولیو ورکرز کئی فٹ برف سے گزر کر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے نکلی ہوئی ہیں۔

فرحان سعید اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد رہ نہ سکے اور انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان خواتین پولیو ورکرز کی ہمت کو داد دی۔

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'تمام ہیرو کیپ (قبا) نہیں پہنتے بلکہ کچھ پیلے رنگ کی واسکٹ بھی پہنتے ہیں'۔

خیال رہے کہ یہ ویڈیو 'پاک فائٹس پولیو' کی جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس شدید ٹھنڈ والے موسم میں بھی ہماری بہادر خواتین بچوں کو ویکسین پلانے کے لیے نکلی ہوئی ہیں۔

پاک فائٹس پولیو نے ان بہادر اور جرات مند خواتین پولیو ورکرز کو سلام بھی پیش کیا۔