LIVE

لیجنڈ بھارتی گلوکارہ پر تنقید کے بعد عدنان سمیع بھی لتا کے دفاع میں سامنے آگئے

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

فائل فوٹو

گلوکار عدنان سمیع لتا منگیشکر پر تنقید کرنے والے بھارتی مداح پر برس پڑے۔

گزشتہ روز بھارتی مداح کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی مقبول ترین گلوکارہ لتا منگیشکر پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتیوں کی ذہن سازی کی گئی کہ لتا منگیشرکی آواز اچھی ہے۔

ٹوئٹر صارف کی ٹوئٹ منظر عام پر آتے ہی صارف کی حمایت اور اس کے خلاف تبصروں کا جہاں آغاز ہوا وہیں گلوکار عدنان سمیع بھی لتا منگیشکر کی حمایت میں میدان آگئے۔

عدنان سمیع نے صارف پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بندر کیا جانے ادرک کا سواد۔

عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ ’اپنا منہ کھولا جائے اور بے وقوف دکھائی دینے کے سارے شبہات دور کیے جائیں اس سے بہتر ہے خاموش رہا جائے‘۔

تاہم صارف کی جانب سے لتا منگیشکر پر تنقید بھری ٹوئٹس کا سلسلہ جاری رہا۔

ایک ٹوئٹ میں کاویری نامی صارف کی جانب ٹوئٹر پر لتا منگیشکر پر کی گئی تنقید کے ٹرینڈ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا۔

صارف کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ انہوں امراؤ جان نہیں گایا۔