LIVE

سوئی ناردرن کمپنی نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کردی

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا جس کے بعد سوئی ناردرن کمپنی نے پنجاب میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتوں کو آج شام 5 بجے گیس سپلائی بند کردی جائیگی، صنعتوں کو گیس کی فراہمی 16 جنوری شام 5 بجے تک معطل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیس سپلائی بند کرنےکےفیصلے کا اطلاق برآمدی صنعتوں پر نہیں ہوگا۔