LIVE

معروف اداکارہ وہیل چیئر پر کیوں آگئیں؟

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اداکارہ کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا ہے،فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کو ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا گیا ہے جس کے بعد سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ پراچی ڈیسائی ممبئی ائیرپورٹ پر وہیل چیئر پر بیٹھ کر  جہاز کی جانب جارہی ہیں۔

کیمرے کو دیکھ کر پراچی نے مسکراتے ہوئے ہاتھ بھی ہلایا اور وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے پوز بھی دیے۔


اس موقع پر ان کی بائیں ٹانگ پر بندھی پٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا ہے۔

 خیال رہے کہ ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کرنے والی ادکارہ نے پہلی بار فلم راک آن میں کام کیا تھا جس کے بعد وہ ونس اپون آ ٹائم ان ممبئی اور بول بچن جیسی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔