LIVE

12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کابل، بغلان، قندھاراور ہلمند میں دھماکے

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

افغانستان کے صوبے کابل اوربغلان میں بم دھماکوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے— فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے کابل اوربغلان میں بم دھماکوں میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔

12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کابل، بغلان، قندھاراور ہلمند میں دھماکے کئے گئے۔

کابل یونیورسٹی روڈ پر آج صبح ہونے والے نصب شدہ بارودی مواد کے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

بغلان کے شہرخمری میں سڑک کنارے بم دھماکے میں بھی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص ہلاک،2 افراد زخمی ہوئے۔

گزشتہ شام قندھار اور ہلمند میں بھی دھماکے کئے گئے تھے۔