LIVE

کوئٹہ میں بم دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

 دھماکے سے قریب سے گذرنے والی مسافر بس کو جزوی نقصان ہوا اور 2 افراد زخمی ہوگئے،فوٹو: فائل

کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب کے کچرہ دان میں ہونے والے دھماکے سے قریب سے گذرنے والی مسافر بس کو جزوی نقصان  ہوا اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں  پیٹرول پمپ کے ساتھ ایک کچرہ دان میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے ایک لوکل بس گذررہی تھی۔

دھماکے سے بس کو جزوی نقصان پہنچا اور دھماکاخیز مواد لگنے سے بس کا کنڈیکٹر محمد سلیم اور ایک مسافر اکبر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم ڈیوائس کا تھا جس میں5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔