LIVE

مسلم لیگ ق کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت بلامقابلہ صدر منتخب

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی الیکشن میں  صوبائی تنظیموں نے چوہدری شجاعت حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان کے علاوہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بلامقابلہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے ہدایت کی ہےکہ صوبائی تنظیمیں ہر سطح پر مسلم لیگ  ق کو فعال اور منظم کریں،ق لیگ کو منظم بناکر ہی پاکستان کا استحکام یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہناہے کہ ملک میں اس وقت غریب آدمی کے حالات مایوس کن ہیں،حکومت کو مشورہ ہے کہ تمام بڑے منصوبے دو تین سال کے لیے معطل کردیں۔