LIVE

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

بلاول کا کہنا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹانا چاہتے ہیں، چاہے یہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہو یا عدلیہ کے ذریعے۔

انہوں نے کہ حکومت کو ہٹانے کا یہی حتمی طریقہ ہے اور ہم اس پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرکے یہ مطالبہ کرے گی کہ فارن فنڈنگ کیس کے نتائج جلد از جلد عوام کے سامنے لائے جائیں۔