LIVE

مانسہرہ میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کردیا

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق شہریوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا ہے،فوٹو:جیو نیوز

مانسہرہ کے علاقے سیال میں آبادی میں گھس آنے والے تیندوے کو شہریوں نے ہلاک کردیا۔

ذرائع محکمہ جنگلی حیات کے مطابق آبادی میں گھس آنے والے تیندوے نے ایک شخص کو زخمی بھی کر دیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے ذرائع کے مطابق  شہریوں نے تیندوے کو ہلاک کردیا ہے۔

حکام محکمہ جنگلی حیات کے مطابق بظاہر یہ  واقعہ ایبٹ آباد کی حدود میں پیش آیا ہے، تحقیقات کے بعد کارروائی ہوگی۔