LIVE

کوہاٹ میں رکشے اور ٹرک میں تصادم، 3 بہنیں جاں بحق

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں: پولیس— فوٹو:فائل 

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں  رکشے اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق حادثہ کوہاٹ میں پشاور بائی پاس روڈ پر پیش آیا جہاں رکشے اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 3 بہنیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔