LIVE

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالا میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق شادی میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں گلی میں کھیلتی 10 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیروزوالا کے علاقے کاٹھیاں والا میں پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق بچی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔