LIVE

افغانستان میں فائرنگ، سپریم کورٹ کی دو خواتین جج ہلاک

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کی دو خواتین جج جاں بحق ہو گئیں۔

افغان حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح ملزمان نے صبح کے وقت کابل میں سپریم کورٹ کی خواتین ججز پر حملہ کیا جس میں دونوں ہلاک ہو گئیں۔

افغان پولیس حکام کے مطابق حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکام نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔