LIVE

راولپنڈی: بھائی کے ہاتھوں سگے بہن بھائی قتل، ماں زخمی

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

راولپنڈی میں تھانہ مندرہ کی حدود میں بھائی کے ہاتھوں سگے بہن بھائی قتل اور ماں زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ مندرہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بہن بھائیون کو قتل اور ماں کو زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم احسن زیب نے سگے بھائی اور بہن کو قتل جبکہ والدہ کو زخمی کیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔