LIVE

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اندرونی انتشار کا شکار ہے، شاہ محمود

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اندرونی انتشار کا شکار ہے۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر پر عالمی برادری کا نقطہ نظر تبدیل ہوگیا، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا یہ عالمی سطح پر متنازع مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اندرونی انتشار کا شکار ہے، جمعیت علمائے اسلام دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی اور پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنےکارکنان کی مایوسی دور کرنے کیلئے جلسےکررہی ہے۔