LIVE

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

سینیٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی کل ہونے والی سماعت ملتوی کردی گئی۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس ڈی لسٹ کردیا گیا اور 18 جنوری کو ریفرنس کی سماعت ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ کو کل سماعت کرنا تھی تاہم ریفرنس پر سماعت بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کی گئی۔