LIVE

لاہور ائیرپوٹ پر ترکی سے لائی جانیوالی لاکھوں کی چاندی پکڑی گئی

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرکے بیرون ملک سے لائی جانے والی بھاری مقدار میں چاندی پکڑ لی۔

کسٹم کلیکٹر ثاقب وڑائچ کے مطابق لاکھوں روپے مالیت کی چاندی ترکش ائیر لائن کے ذریعے ترکی سے لائی جا رہی تھی۔

ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی جس سے بھاری مقدار میں چاندی برآمد کر لی گئی۔

کسٹم حکام کی جانب سے چاندی اسمگل کرنے والے مسافر کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔