LIVE

پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

حب کے علاقے بیلہ میں کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق پنجگور سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ نمی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، بس تیز رفتار سے چلائی جا رہی تھی اور ڈرائیور اس پر قابو نہ پا سکا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو لیویز اہلکارں سمیت 2 بچے ایک خاتون اور 3 مرد شامل ہیں جب کہ حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔