LIVE

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

پنجاب کے مختلف شہروں میں اس وقت دھند کا راج ہے اور کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔

چیچہ وطنی اور گردونواح میں دھند ہے جبکہ نیشنل ہائی وے پر حدنگاہ صفر ہو گئی ہے اور ٹریفک کو قافلوں کی شکل میں گزارا جا رہا ہے۔

دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک اور موٹر وے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے شام کوٹ تک اور موٹروے ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند ہے۔

موٹر وے ایم 4 گوجرہ سے شور کوٹ تک بھی بند ہے جبکہ ملتان سے خانیوال تک ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور اوورٹیکنگ سے گریز کریں۔