LIVE

فارن فنڈنگ کیس: 'شفاف تحقیقات ہوں تو عمران خان کا فالودے والا نکلے گا'

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ  فارن فنڈنگ کیس میں شفاف تحقیقات ہوں تو عمران خان کا فالودے والا، خانساماں اور مینیجر نکلے گا جس کے اکاؤنٹ میں کروڑوں پیسے آئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے دفتر کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، غیرملکی فنڈنگ کیس پرعمران خان 6 سال سے این آر او پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انداز میں فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ نمٹائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا، پی ٹی آئی بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پرچے کاٹ رہی ہے، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہو گی۔