LIVE

چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔

نیب نے چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات بند کرنے کی رپورٹ جمع کرائی تھی۔

ڈی جی نیب لاہور نے ہائیکورٹ میں پیش ہوکر رپورٹ بند کرنے کے بارے میں بیان دیا جس کے بعد عدالت نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے بیان پر درخواستیں نمٹا دیں۔