LIVE

چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو: امریکا

ویب ڈیسک
January 21, 2021
 

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ سے جوہری معاہدے میں شامل ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے سفارت کاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر خدشات دور کرنے کے لیے کہا ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی پہلی ترجیح دنیا بھر میں اتحادیوں سے تعلقات کی بحالی ہے۔

خیال رہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی بھی کہہ چکے ہیں کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے بال اب امریکا کے کورٹ میں ہے، اگر امریکا نے معاہدے کی پاسداری کی تو ایران بھی معاہدے پر عمل کرے گا۔