LIVE

ملک میں قبضہ گروپ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک
January 21, 2021
 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں قبضہ گروپ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے ہوجاتے ہیں، فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاحات لانی ہوں گی۔

وزیراعظم نے وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ  جرائم کی ایک وجہ فوجداری نظام انصاف کا بروقت کام نہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہشہروں میں خواتین کو وراثت میں جائیداد مل جاتی ہے، دیہی علاقوں میں نہیں ملتی، نادرا نے وراثتی سرٹیفکیٹس کے آن لائن اجرا کا نظام بنا کر اہم قدم اٹھایا ہے۔