LIVE

وزیراعلیٰ سندھ نےکے ایم سی کو مالی مشکلات سے نکالنےکیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک
January 21, 2021
 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  بلدیہ عظمیٰ کراچی( کے ایم سی) کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے، انہوں نے کے ایم سی کے لیے 17 کروڑ روپے دینے کی منظوری بھی دے دی۔

 وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ موبائل فون ٹاورز کے ٹیکس واپس کے ایم سی کو دیےجائیں  اور کے ایم سی پارک اور ہٹس کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے اقدامات کرے ۔