بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور دانستہ طورپرشہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 18 سال کی لڑکی زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی فوج کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔