LIVE

لاہور: نجی اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر جانے والا ایک ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
January 25, 2021
 

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے نجی اسپتال میں لڑکی کی لاش کو چھوڑ کر جانے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان نواب ٹاؤن میں لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی یونیورسٹی میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے جمع کروانے آئی تھی لیکن اس کی لاش ملی۔

واقعے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔