LIVE

براڈ شیٹ کمیشن؛ جسٹس (ر)عظمت سعید کی نامزدگی پرپاکستان بار اور سپریم کورٹ بارکےتحفظات

ویب ڈیسک
January 28, 2021
 

پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بارخوش دل خان اور صدرسپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ نہیں بنیں گے۔

بیان میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔