LIVE

راجیش کھنہ سے معافی مانگنا چاہتا تھا لیکن وہ پہلے ہی دنیا چھوڑ گئے: شتروگھن سنہا

ویب ڈیسک
February 01, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار شتروگھن سنہا نے آنہجہانی سپر اسٹار راجیش کھنہ کے ساتھ ماضی میں ہوئے ایک جھگڑے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ راجیش کھنہ نئی دہلی کے حلقہ انتخاب کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنے مد مقابل میرے کھڑے ہونے کے فیصلے سے ناخوش تھے، جب میں ضمنی انتخاب کے لیے کھڑا ہوا تو راجیش بہت پریشان تھے لیکن  میں ایسا نہیں چاہتا تھا مگر میں لال کرشنا ایڈوانی کو انکار نہیں کرسکتا تھا۔

شتروگھن سنہا نے بتایا کہ میں نے راجیش کو اس کی وضاحت پیش کرنا چاہی لیکن وہ اسے پسند نہیں کرتے تھےتاہم ہم  نےکئی عرصے تک بات نہیں کی اگرچہ کئی   سالوں بعد بات کرنا شروع کی تھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی تلافی سے پہلے ہی راجیش کی موت ہوگئی، جب وہ اسپتال میں تھے تو میں ان کے پاس جاکران سے معافی مانگنا چاہتا تھا، انہیں گلے سے لگانا چاہتا تھا لیکن افسوس کہ وہ میرے ایسا کرنے سے پہلے ہی انتقال کرگئے۔

واضح رہے کہ راجیش نے کانگریس کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب لڑا تھا جب کہ شتروگھن سنہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر تھے۔ اس الیکشن میں راجیش کھنہ نے شتروگھن سنہا کو 28000 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی اور 1996 تک اپنی نشست برقرار رکھی۔