LIVE

حمزہ شہباز کا ضمانت کیلئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک
February 01, 2021
 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز  نے ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ضمانت کے کاغذات تیار کر لیے گئے ہیں، حمزہ شہباز کی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جیل میں ہیں۔