LIVE

نوازالدین کے نئے منصوبے کیا ہیں؟

ویب ڈیسک
February 03, 2021
 

کمرشل فلمیں ہوں یا ویب شوز نواز الدین صدیقی نے اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے ہر جگہ اپنا نام کمایا ہے۔

ہر سال اداکار نواز الدین صدیقی متعدد پروجیکٹس میں نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال لمبے بریک کے بعد اب 2021 کچھ زیادہ ہی مصروف رہنے والا ہے۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ مختلف قسم کے پروجیکٹس کر رہے ہیں تاہم 2022 میں انہوں نے تھوڑا کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2020 بہت کچھ سکھا کے گیا ہے یہ پوری دنیا کے لیے بہت مشکل سال تھا لیکن وہ خوش ہیں کہ اس نے ان کی آنکھیں کھول دیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ وہ مختلف قسم کے کردار کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ ان سے جینے کا ایک سبب سیکھتے ہیں۔