LIVE

میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور بچے کے باپ ہیں: راکھی کا انکشاف

ویب ڈیسک
February 03, 2021
 

فائل فوٹو

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن میں شریک کرداروں کی ذاتی زندگی سے متعلق پے درپے انکشافات کے باعث شو دلچسپ ترین ہوتا جارہا ہے۔

اس بار بگ باس کے آنے والے سیزن کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کا مقابلہ شو کی آنے والی قسط میں راہول وادیا سے ہوگا جس میں راکھتی زار و قطار روتے ہوئے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق انکشاف کرتی نظر آئیں گی۔

شوکے پرومو میں راکھی نے انکشاف کیا ہےکہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتا چلا۔

واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی جن کی شادی کی تصاویر اس وقت میڈیا پر وائرل نہیں ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رتیش کا کہنا تھا کہ میں نے راکھی سے کہا تھا کہ ہماری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک نہ ہوں اور اس نے مثالی بیوی کی طرح ایسا ہی کیا۔