LIVE

پی ایس ایل: 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی

ویب ڈیسک
February 04, 2021
 

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے گروپ میچز کے دوران 20 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں جا کر میچز دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

آج صبح این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے، اجلاس میں پی ایس ایل کے میچز کے دوران تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے حکام کی گائیڈ لائنز کے مطابق 20 فیصد تماشائیوں کو پی ایس ایل کے گروپ میچز کے دوران اسٹیڈیم جا کر میچز دیکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت کا فیصلہ کورونا مریضوں کی شرح کو دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔