LIVE

ہمت ہے تو شہباز شریف لندن میں مجھ پر ہتک عزت کا مقدمہ کریں، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک
February 06, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ اور احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ہمت ہے تو شہباز شریف لندن کی عدالت میں ان پر ہتک عزت کا مقدمہ کریں۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ لندن کی عدالت میں شہباز شریف کے برطانوی اخبار پر ہتک عزت کیس کی سماعت ابھی شروع ہوئی اور خبریں لگ گئیں کہ فیصلہ آگیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز سُن لیں اُن کے چاچو شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی، عدالت میں منی لانڈرنگ کے شواہد سامنے آجائیں گے۔