LIVE

سارہ علی خان کا نیا انداز، مداح بھی حیران رہ گئے

ویب ڈیسک
February 06, 2021
 

سارہ علی خان ان دنوں فلموں کی شوٹنگ سے چھٹی لے رکھی ہے— فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے نیا انداز اپنا لیا ہے۔

سارہ علی خان ان دنوں فلموں کی شوٹنگ سے چھٹی لے رکھی ہے اور گزشتہ دنوں وہ مالدیپ میں چھٹیاں گزار رہی تھیں۔ 

حال ہی میں اداکارہ کی نئی  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس نے مداحوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سارہ علی خان کو ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں بیوٹی سیلون کےباہر دیکھا گیا اور وہ بالکل نیا روپ اختیار کر رکھاتھا۔ 

— فوٹو: بھارتی میڈیا

اداکارہ نے اپنے بال چھوٹے کرالیے ہیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھ رہی ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کے نئے انداز کو سراہا ہے۔