LIVE

میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت کا کیس، عدالت نے عفت عمر کوجرح مکمل کرنے کیلئے طلب کرلیا

ویب ڈیسک
February 06, 2021
 

لاہورکی سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال رانجھا نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا جس کے مطابق عدالت نے اداکارہ عفت عمر کو وکلاء کی جرح کیلئے دوبارہ طلب کیا ہے۔

عدالت نے میشا شفیع کے دیگر گواہوں کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ تحریری حکم کے مطابق عفت عمر گزشتہ سماعت پر جرح کیلئے پیش نہ ہوئیں۔

عدالت نے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی۔