LIVE

انسان کی تفریح کیلئے تیار کردہ روبوٹک دُم

NGT
September 24, 2012
 

ٹوکیو…این جی ٹی…دُم صرف جانوروں کے جسم کا حصہ ہو تی ہے لیکن جاپان میں ایک ایسی روبوٹک دُم تیار کی گئی ہے جسے انسانوں کی تفریح کیلئے بنایا گیا ہے۔ Shippo نامی اس دُم میں ایسی جدید ٹیکنا لوجی کی حامل ڈیوائس نصب کی گئی ہے جسے پہننے والا شخص اسے اپنے موڈ کی مناسبت سے حرکت میں لاتا ہے جو دماغ سے کنٹرول کی جاتی ہے ۔ ٹوکیو کے ٹوائے شو میں پیش کی گئی اس دُم کو بچے اور بڑے اپنے دوستوں کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے استعما ل کر سکتے ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔