LIVE

کزن کی شادی میں عامر خان کی بیٹی تصویرکیلیے زبردستی کیوں مسکراتی رہی؟

ویب ڈیسک
February 09, 2021
 

ویڈیو میں  آئرا نے اپنےکزن کی گذشتہ دنوں ہونے والی شادی میں اپنے احساسات پر بھی بات کی،فوٹو: آئرا، انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی آئرا خان ایک بار پھر  اپنی ڈپریشن سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

نوجوان تھیٹر ڈائریکٹر آئرا خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی حالیہ ویڈیو میں اپنے ڈپریشن سے متعلق بتایا ہے۔

 آئرا خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق آگاہ کرتی رہیں گی لیکن ذہنی صو رت حال اور کام کی زیادتی کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کام پر جاتیں، واپس آکر روتیں اور پھر سوجاتیں، اس دوران آئرا نے اپنےکزن کی گذشتہ دنوں ہونے والی شادی میں اپنے احساسات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ کس طرح عجیب سا محسوس کرنے کے باوجود شادی کی تقریب میں مسکرائیں اور تقریب میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی کوشش کی کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ذہنی مسائل کے باعث وہ بستر پر لیٹی رہیں۔


اس دوران وہ بار بار صارفین کو آگاہ بھی کرتی رہیں کہ اگر وہ پریشان ہیں تو اس ویڈیو کو مت دیکھیں۔

 خیال رہےکہ گذشتہ سال ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر  ایک خصوصی ویڈیو  میں آئرا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کُھل کر بات کرتے ہوئے بتایا تھا وہ گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن اب کافی بہتر ہیں کیونکہ ان کا علاج جاری ہے۔

آئرا خان کاکہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میں آپ  کو وہ سب بتاؤ جو میں نے گزشتہ 4 سالوں میں ذہنی تناؤ کے دوران محسوس کیا تاکہ آپ بھی ذہنی صحت کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور اسے سنجیدہ لیں۔