LIVE

حکومت دینی مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کررہی، طاہر اشرفی

ویب ڈیسک
February 10, 2021
 

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نےکا کہا ہےکہ حکومت دینی مدارس کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہی۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ وفاق المدارس کو ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ساتھ منسلک کیا جائےگا، نئے وفاق المدارس بنانے سے مدارس کے نظام میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں علماء اور مدارس کا 35 سال کا مطالبہ پورا کیا گیا، حکومتی اصلاحات سے دینی مدارس کے طلبہ کے لیے مزید راستے کھلیں گے، مدارس میں طلبہ کو ایف اے تک بنیادی تعلیم لازمی فراہم کی جائے گی۔

نمائندہ خصوصی کے مطابق   پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے، حکومت پاکستان عرب فیڈریشن قائم کرنے پر مشاورت کر رہی ہے،  مارچ کے پہلے ہفتے میں پاک عرب تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔