LIVE

پنجاب میں شدید دھند، موٹر وے کئی مقامات پر بند، فضائی آپریشن بھی متاثر

ویب ڈیسک
February 12, 2021
 

وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی جس کے باعث موٹر ویے کو کئی مقامات پر بند کر دیا گیا۔

ترجمان ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر وے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کی گئی ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن بھی متاثر ہے اور اندون و بیرون ملک سے آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے، قومی شاہراہ پر بھی ان علاقوں میں حد نگاہ 50 میٹر ہے، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔