LIVE

سینیٹ الیکشن: ن لیگ نے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
February 12, 2021
 

مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے پرویز رشید ، مشاہداللہ اور اعظم نذیر تارڑ کے نام فائنل کرلیے گئے۔

اس حوالے سے ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نےسینیٹ میں پارٹی ٹکٹ کیلئےناموں کوحتمی شکل دے دی  ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نےصوبہ پنجاب سے پارٹی کے 5 رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے،  ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر اعظم نذیر تارڑ  ایڈووکیٹ کو  پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ جنرل سیٹ پر  پرویز رشید، مشاہداللہ خان اور  پروفیسر ساجد میر کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ  خواتین کی نشست پر  بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔