LIVE

لاہور میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 3 بند

ویب ڈیسک
February 13, 2021
 

لاہور  سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے عبد الحکیم تک بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹرے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بھی موٹروے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے لہذا ڈرائیورز احتیا طی تدابیر اختیار کریں اور دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔