LIVE

پی ایس ایل میں 5 روز باقی، ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا

عتیق الرحمٰن
February 15, 2021
 

شائقین سارے دن آن لائن ٹکٹ کی سیل کا انتظار ہی کرتے رہے— فوٹو:فائل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت تو مل گئی لیکن تاحال ٹکٹوں کی فروخت اور اس کی قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا۔

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے آغاز میں 5 روز باقی ہیں اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہونی تھی جو تاحال نہ ہوسکی جبکہ اب تک ٹکٹوں کی قیمتوں کا تعین بھی نہیں ہوسکا۔

شائقین سارے دن آن لائن ٹکٹ کی سیل کا انتظار ہی کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5 ہزار کے درمیان رکھی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکام سے رابطہ کیا ہے جس میں فیملیز کیلئے کورونا پروٹوکولز کا پوچھا گیا ہے۔

این سی او سی سے ہدایت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی آن لائن سیل شروع ہوسکے گی۔