LIVE

رحیم یار خان: ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق

آفتاب احمد
February 16, 2021
 

فائل فوٹو

رحیم یار خان میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ فیروزہ کے چولستانی علاقے چک 239 میں پیش آیا۔

پولیس کا کہناہے کہ بچے کھیل رہے تھے کہ ریت کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہے۔