LIVE

مودی کے بزنس مین دوست کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
February 16, 2021
 

برطانوی عدالت نے امارات سے مفرور بھارتی بزنس مین بی آر شیٹھی کےاثاثے منجمد کرنے کا حکم  دے دیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بی آر شیٹھی کے بزنس گروپس نے مختلف بینکوں سے 6 ارب 60 کروڑ کا قرضہ لیا تھا، قرض اور سنگین مالی بد عنوانی کرنے کے بعد بی آر شیٹھی بھارت سے فرار ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر شیٹھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دوست ہے اور ابوظبی کے کمرشل بینک نے لندن میں بی آر شیٹھی کیخلاف مقدمہ کیا تھا۔