LIVE

برطانیہ کا میانمار کے وزیردفاع، وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگانے کا اعلان

ویب ڈیسک
February 18, 2021
 

برطانیہ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی پاداش میں میانمار کے وزیردفاع،  وزیر داخلہ اور 3 جنرلز پر پابندی لگانےکا اعلان کردیا۔

کینیڈا نے بھی میانمار کے 9 فوجی افسران پر پابندیاں لگادیں۔

ادھر میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج جاری ہے۔ ینگون میں کار، ٹیکسی اور بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

دارالحکومت نیپیداو میں انجینیئرز سمیت دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاجی ریلی نکالی جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور واٹر کینن کے ذریعے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔