LIVE

پاکستان میں مرگی سے بچاؤکیلیے 'برین پیس میکر' ڈیوائس لگانے کا آغاز

ویب ڈیسک
February 20, 2021
 

پاکستان میں مرگی کے مرض سے بچاؤ کے لیے برین پیس میکر کی ڈیوائس لگانے کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

لاہور کے نجی اسپتال میں ماہر اسپائن ڈاکٹر آصف بشیر نے پشاور اور  سندھ سے تعلق رکھنے  والے 2 مریضوں کو برین پیس میکر ڈیوائس لگا کر ملک میں اس طریقہ علاج کی ابتدا کر دی ہے۔

ڈاکٹر آصف کا کہنا ہے کہ امریکا میں 20 سال سے یہ آپریشن ہو رہے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ سرجیکل آلات پر ڈیوٹی ختم کرے تاکہ ملک میں آپریشن کی لاگت کم ہو سکے۔