LIVE

ویوک اوبرائے کو اہلیہ کیساتھ موٹربائیک کی ویڈیو پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا، جرمانہ بھی عائد

ویب ڈیسک
February 20, 2021
 

—اسکرین گریب

بالی وڈ فلم اداکار  ویوک اوبرائے کے خلاف حال ہی میں ممبئی میں ماسک نہ پہننے کے جرم میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ویوک اوبرائے نے ویلینٹائن ڈے کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ساتھ موٹربائیک چلاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔

اہلیہ پریانکا الوا اوبرائے کے ساتھ موٹر بائیک چلاتے وقت اداکار ویوک وابرائے نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا جس کہ وجہ سے پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویوک اوبرائے کے خلاف گزشتہ روز جوہو  پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہیلمٹ نہ پہننے پر  500  روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کہ وجہ سے یہاں ماسک نہ لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔